English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

محمد رضوان کے سپر مین کیچ نے سب کو حیران کردیا

القمر

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی) قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے 23ویں میچ میں خیبرپختونخوا کی نمائندگی کرنے والے محمد رضوان نے سندھ کے خلاف ناقابل یقین کیچ پکڑ کر دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔محمد رضوان سندھ کے خلاف میچ میں وکٹ کیپنگکے بجائے فیلڈنگ کرتے ہوئے دکھائی دیے اور جب انور علی نے 19ویں اوورز میں چھکا لگانے کی ناکام کوشش کی تو محمد رضوان بھاگتے ہوئے آئے اور مشکل کیچ پکڑ کر انور علی سمیت تمام دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔محمد رضوان کو سال کا بہترین کیچ یا کیچ آف دی ایئر قرار دیا جارہا ہے۔سندھ کی ٹیم کو اس وقت 12 گیندوں پر 28 رنز درکار تھے اور انور علی 33 رنز کے ساتھ کریزپر موجود تھے، رضوان کے کیچ کی بدولت سندھ کی ٹیم کو دھچکا لگا۔تاہم انور علی کے ساتھ دوسرے اینڈ پر کھڑے دانش عزیز نے میچ وننگ اننگز کھیل کر سندھ کو یقینی شکست سے بچا لیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ سمیت انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے محمد رضوان کی ویڈیو کو شیئر کیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے