English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

روزگارکی فراہمی اور عدم مساوات کے خاتم کیلیے پرعزم ہیں، حفیظ شیخ

القمر

اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ حکومت روزگارکی فراہمی اورعدم مساوات کے خاتمہ کے لیے پرعزم ہے، کورونا وائرس کی وبا کے دورمیں حکومت نے معاشی رکاوٹوں اورمشکلات کے باوجود عوام اورکاروبارکومعاونت فراہم کرنے کی حکمت عملی اپنائی۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹرکرسٹالینا جوارجیوا کے خطے کے وزراء اور گورنرز اسٹیٹ بینکس کے ساتھ بات چیت کے موقع پر وڈیو کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ مشرق وسطی ، شمالی افریقا ، افغانستان اور پاکستان کے خطے کے وزراء اور گورنرزاسٹیٹ بینکس نے اس بات چیت میں حصہ کیا۔اجلاس میں خطے کی معیشتوں پر کورونا وائرس کے اثرات اوراس بحران سے نمٹنے کے لیے اپنائے جانے والے تجربات اور پالیسی و رہنما اصولوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم کے مشیرنے کہاکہ وبانے ملک کی معیشت کی بہتری کے لیے حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات اورحاصلات کوگہنا دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگرچہ پاکستان کی حکومت کو مالیاتی رکاوٹوں کاسامنا تھا اس کے باوجودوباکے بعد حکومت نے اپنے عوام اورکاروبارکو ممکنہ مدد اور معاونت کی فراہمی کی حکمت عملی اپنائی۔عبدالحفیظ شیخ نے کہاکہ ترقی کے لیے خطے کے شراکت دارممالک کے ساتھ مل کرمربوط حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے