English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سعودیہ نے تمام ائرلائنز کو عمرہ اور وزٹ ویزا کے مسافروں کو لانے کی اجازت دیدی

 لاہور: سعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام ائرلائنز کو عمرہ اور وزٹ ویزا کے حامل مسافروں کو لانے کی اجازت دے دی۔

ایکسپریس کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر کے عمرہ زائرین اور وزٹ ویزے کے حامل مسافروں کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی، سعودی ایوی ایشن نے تمام ائرلائنز کو عمرہ اور وزٹ ویزا کے حامل مسافروں کو لانے کی اجازت دے دی۔

جنرل اتھارٹی برائے سول ایوی ایشن گاگا نے آج باقاعدہ احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ تمام ائرلائنزحکام کو جاری نوٹی فکیشن میں کورونا ایس اوپیز پر عمل درآمد لازمی قرار دیا ہے۔

Gaga Notice

Gaga Notice

وزٹ ویزا سمیت عمرہ زائرین کے لیے متعلقہ قواعد و ضوابط کی پاس داری بھی لازمی قرار دی گئی ہے ، کورونا وبا کے دوران عائد پابندی کے بعد غیر ملکی ائرلائنز کو آپریشن کی اجازت دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے