English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گلگت بلتستان میں (ن) لیگ کی نااہل قیادت کا دھاندلی کا شور اعتراف شکست ہے، شبلی فراز

القمر

 اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں (ن) لیگ کی نااہل قیادت کا دھاندلی کا شور اعتراف شکست ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ گلگت بلتستان میں (ن) لیگ کی نااہل قیادت کا دھاندلی کا شور اعتراف شکست ہے، ہمیشہ دھاندلی سے قوم پر مسلط رہنے والوں کا واویلا کارگر ثابت نہیں ہو گا۔

شبلی فراز نے کہا کہ گلگت بلتستان کےعوام انہیں پہچانتے ہیں اور وہ سوال پوچھ رہے ہیں کہ 5 سال میں یہ کچھ نہ کر سکے تو اب ان کے لئے کیا کریں گے؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے