ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملتان : کچھ بھی ہو، پی ڈی ایم کا جلسہ ہو کر رہے گا، بلاول بھٹو

پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری  کا کہنا ہے کہ ملتان میں پی ڈی ایم کا جلسہ ہو کر رہے گا.

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت ملتان، پنجاب میں پی پی یوم تاسیس سے بوکھلا اٹھی ہے.

یہ بھی پڑھیں: علی قاسم گیلانی کو 30 روز تک نظر بند کرنے کے احکامات جاری

بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت نے ایک بار پھر حملہ کیا اور قاسم گیلانی سمیت ہمارے مختلف کارکنان کو گرفتار کرلیا ہے، چاہے کچھ بھی ہو، ہم 30 نومبر کو اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد میں بننے والی پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کی میزبانی کرینگے اور آصفہ بھٹو زرداری میری نمائندگی کیلئے پہنچ رہی ہیں.

واضح رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے اوراس وقت انہوں نے کورونا ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے قرنطنیہ اختیار کیا ہوا ہے، بلاول ملتان میں پیپلز پارٹی کے یوم تاسین اور پی ڈی ایم کے جلسے سے وڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے جبکہ ان کی ہمشیرہ آصفہ بھٹو پی ڈی ایم کی اعلی قیادت کے ہمراہ جلسے میں شرکت کریں گی.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں