English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترک ڈرائیور نے ایمانداری کی نئی مثال قائم کردی

ترک ٹیکسی ڈرائیور نے ایمانداری کی تازہ مثال قائم کرتے ہوئے لاکھوں یوروز سے بھرا بیگ مالک کے حوالے کر دیا۔

مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ترکی کے شہر استنبول میں ایک ٹیکسی ڈرائیور نے اپنی گاڑی میں  مسافر کی جانب سے بھولے گئے تین لاکھ یوروز مالک کو واپس پہنچادئیے۔

مذکورہ مسافر غیر ملکی شہری تھا جو استنبول کے ہوائی اڈے سے ٹیکسی میں سوار ہوا اور استنبول کے مقامی ہوٹل پر اترا، مسافر کے اترنے کے بعد ٹیکسی ڈرائیور کی نظر گاڑی کی پچھلی سیٹ پر پڑی تو اسے وہاں ایک بیگ نظرآیا۔

 ٹیکسی ڈرائیور نے مسافر کی جانب سے بھولنے والے بیگ کو کھول کر دیکھا تو اس کی حیرت کی انتہا نہ رہی، بیگ میں لاکھوں یوروز موجود تھے، اسی لمحے ٹیکسی ڈرائیور نے فوری طور پر ہوٹل انتظامیہ سے رابطہ کرتے ہوئے پیسوں سے بھرا بیگ اس کے مالک کے حوالے کر دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے