English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جرمنی بھی ایران سے ازسرِ نو جوہری معاہدے کیلیے تیار

جوبائیڈن کے بعد جرمنی نے بھی ایران کے ساتھ ازسرِنو جوہری معاہدے کا اشارہ دے دیا۔

جرمن وزیر خارجہ ہائیکوماس کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ نیا وسیع جوہری اور بیلسٹک میزائل پروگرام معاہدہ کرناہوگا کیونکہ 2015 کا ایرانی جوہری معاہدہ موثر نہیں رہا۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ  نئے’’نیوکلیئرپلس ‘‘معاہدے کی ضرورت ہے، خطے میں پرخطرجوہری اوربیلسٹک میزائل پروگرام نہیں چاہتے۔

جرمن وزیر خارجہ ہائیکوماس نے زور دیا کہ  ایران کو خطے میں اپنا رویہ تبدیل  کرنا ہوگا اور مذاکرات کے لیے ٹیبل پر آنا ہوگا۔

نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے بھی ایران سے نئے سرے سے مذاکرات کا اشارہ دیاہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ معطل کیے گئے جوہری معاہدے پر نظرثانی کریں گے۔

واضح رہے کہ ایران کی جانب سے2015 کے جوہری معاہدے پردوبارہ مذاکرات کو مستردکیا جاچکاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے