


مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ کے شمال میں المغیر کے مقام پر فائرنگ کر کے ایک 13 سالہ فلسطینی بچے کو شہید کر دیا۔ مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قابض فوج نے المغیر کے مقام پر 13 سالہ علی ایمن نصر ابو علیا کو براہ راست گولیوں کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بچہ شدید زخمی ہوگیا، تاہم اسپتال لے جانے کے بعد وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ ہلال احمر فلسطین کے طبی عملے کے مطابق ابو علیا کے پیٹ اور سینے میں کئی گولیاں لگیں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا تھا۔
