ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا نے چین کے ساتھ 5ثقافتی پروگرام ختم کردیے

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹرمپ انتظامیہ نے اپنے دور اقتدار کے خاتمے سے قبل چین کے ساتھ 5 ثقافتی تبادلے کے پروگرام ختم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ چینی پروپیگنڈے کے لیے استعمال کیے جارہے تھے اور اس کا امریکا کو کوئی فائدہ نہیں تھا۔ثقافتی پروگراموں کا خاتمہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب واشنگٹن نے حال ہی میں چین کی کمیونسٹ پارٹی کے اراکین کے امریکا میں قیام کے حوالے سے ویزا پابندیاں عائد کی تھیں جس سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدے پر رہنے کے آخری ہفتوں میں بیجنگ کے ساتھ تعلقات میں مزید کشیدگی کا عندیہ ملتا ہے۔امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کا کہنا تھاکہ ختم کیے گئے تبادلہ پروگرام کی مکمل ادائیگی اور آپریشنز چینی حکومت پروپیگنڈے کے طور پر کررہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے چینی کمیونسٹ پارٹی کے عہدے داروں کو سہولت فراہم کی جارہی تھی نہ کہ چینی عوام کو، جو آزادی اظہار رائے سے لطف اندوز نہیں ہوتے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں