ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر اکاؤنٹ سے سب کو ان فالو کردیا

لاہور:وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر اکاؤنٹ سے سب کو ان فالو کردیا، ٹویٹر اکائونٹ سے ان فالو کیے جانے والوں میں پارٹی رہنما اور قریبی دوست بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے سب کو ان فالو کردیا ہے، جس کے بعد وزیراعظم کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر فالورز کی تعداد صفر رہ گئی ہے، دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے ٹویٹر اکائونٹ پر فالورز کی تعداد 12.9 ملین ہے۔

وزیراعظم  کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے ان فالو کیے جانے والوں میں پارٹی رہنما اور قریبی دوست بھی شامل ہیں، ایسا کیوں کیا گیا ہے اس حوالے وزیراعظم عمران خان، ترجمان یا پھر تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے بھی کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں