English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بچی پرتشددکرنے والی  ملزمہ جیل بھیجنے پر  دھمکیوں پر اتر آئیں

فیصل آباد:11سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنیوالی ثمینہ منیر کو 14 روز کے لیے جیل بھیج دیا گیا، ملزمہ عدالت سے باہر آتے ہی میڈیا  کے نمائندوں کودھمکیاں دینے پر اتر آئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فیصل آباد میں  بچی پر تشدد کرنیوالی خاتون کا کہنا تھا کہ میڈیا کے غلط رویے کی وجہ سے بدنام ہورہی ہوں، بچی پر تشدد کرنے والی میں نہیں کوئی اور ہے، جبکہ وڈیوں میں خاتون واضح طور پر نظر آرہی ہیں۔

چائلڈ پروٹیکشن بیورو نےمتاثرہ بچی کی تحویل کیلئےعدالت میں درخواست دائرکردی ہے۔

خیال رہے کہ فیصل آباد میں ثمینہ منیر نامی خاتون نے سرعام12سالہ گھریلوملازمہ بچی پربے رحمانہ تشدد کیا تھا ، جس کے بعد چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے