English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کورونا کی دوسری لہر: 24 گھنٹوں میں 89 اموات،2 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 23 ہزار 179،  8,487 مریض انتقال کرگئے اور فعال کیسز کی 44 ہزار218 ہوگئی.

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں ایک لاکھ 86  ہزار 212، پنجاب میں 124,191 ،بلوچستان میں 17,501، خیبرپختونخواہ 50,078، گلگت بلتستان میں 4,746، اسلام آباد میں 33,061 اور آزاد کشمیر میں 7,390 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔

ملک بھرمیں اب تک 58 لاکھ 27  ہزار 852 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 33 ہزار 610  ٹیسٹ کے دوران 2,885 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ 89 اموات ہوئیں جبکہ ملک بھرمیں اس وقت 2,486 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

سندھ میں موزی مرض سے 3,060، پنجاب 3,218، خیبرپختونخوا 1,419، اسلام آباد 341، گلگت بلتستان 98، بلوچستان 169 اورآزاد کشمیر میں 182 اموات ہوئیں جبکہ 3 لاکھ 70 ہزار 474 افراد مہلک وبا سے مکمل طور پرصحتياب ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 6 کروڑ 79 لاکھ 38  ہزار 995 افراد متاثر، 15 لاکھ 50 ہزار 263 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 4 کروڑ 70 لاکھ 23  ہزار 575 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے