اسلام آباد (آن لائن) پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئربخاری نے کہا ہے کہ معیشت کو داؤ پر لگانیوالوں کو بھگا کر دم لیں گے، قوم کرپٹ ٹولے کے سرغنوں سے نجات کا فیصلہ کر چکی ہے۔اپنے ایک بیان میں نیئر بخاری کا کہنا تھا کہ قوم کرپٹ ٹولے کے سرغنوں سےنجات کا فیصلہ کر چکی ہے، بدعنوانی اور لوٹ مار مافیاز کے خلاف کارروائی میں بڑی رکاوٹ بدعنوانی سرپرست وزیراعظم کو ہٹانا لازم ہے۔ عمران خان صاحب گھبرانا نہیں آپ نے گھر نہیں اب جیل جانا ہے۔ وزیراعظم کی قومی خزانے کے خائنوں اور مجرمین کو بے نقاب کرنے والے میڈیا پر تنقید دھمکی کے مترادف ہے،ان کا کہنا تھا کہ میڈیا کی پیداوار عمران خان میڈیا پر کس منہ سے تنقید کرتے ہیں ،کیا وزیراعظم اور ارد گرد موجود کابینہ ارکان نیب زدگان اور نیب زدگان نہیں آٹا چینی ڈالر پیٹرول چور تحقیقاتی کمیشنوں میں ثابت مجرم قانون کی گرفت سے کیوں بالاتر ہیں اپوزیشن کیخلاف نیب دباؤ کا ہتھیار اور حکومتی مطلوب ملزمان کیلئے اپایج کیوں ہے؟ ذاتی خاندانی اور مالیاتی شراکتی مفاداتی ٹولے سے حساب کا وقت آگیا ہے۔
معیشت کو داؤ پر لگانیوالوں کو بھگا کر دم لینگے، نیئربخاری
القمر
