ریٹائرڈ ایئرفورس پائلٹ بریگیڈیئر جنرل چَک ییگر نے دوسری جنگِ عظیم کے دوران دنیا کا پہلا تیز ترین طیارہ اڑاکر آواز کی رفتار کو شکست دی تھی۔
چَک ییگر کا 97 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ہے۔ ناسا کے ایڈمنسٹریٹر جم بریڈائن اسٹائن نے ایک بیان میں کہا کہ ییگر کی موت ہماری قوم کے لئے عظیم سانحہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جنرل ییگر کے جذبے نے امریکہ کی صلاحیتوں کو بلندیوں تک پہنچایا اور ہماری قوم کے خوابوں کو حقیقت میں بدل دیا۔ انہوں نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ خطرات پر توجہ نہیں دیں بلکہ نتائج پر نظر رکھیں۔ کسی ضروری کام کو انجام تک پہنچانے میں کوئی خطرہ انتا بڑا خطرہ نہیں ہوتا۔
چَک ییگر نے 1968 میں کہا تھا کہ یقینا مجھے وہ جہاز اڑاتے وقت خوف تھا۔ جب آپ کسی ایسی چیز کے بارے میں اپنے آپ کو تسلیاں دے رہے ہوتے ہیں جس کے بارے میں آپ کو زیادہ معلوم نہیں ہوتا تو آپ کو خدشات کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن اس سے آپ کے کام کو متاثر نہیں ہونا چاہیے۔

