ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بیت المقدس: فلسطینیوں سے تصادم میں 6 صہیونی فوجی زخمی

بیت لحم: زیرحراست شہید کیے گئے داود خطیب کی رہایش گاہ کے باہر جمع مظاہرین اسرائیلی حکومت سے جسد خاکی حوالے کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) مقبوضہ بیت المقدس کے قلندیہ پناہ گزین کیمپ میں فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 4 فلسطینی اور 6 صہیونی فوجی زخمی ہوگئے۔ فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان پناہ گزین کیمپ میں شہید خالد حمد کے گھر پر تصادم ہوا۔ صہیونی فوجیوں نے خالد حمد کے 2بیٹوں معاذ اور محمد کو اغوا کرنے کی کوشش کی، جس پر مشتعل نوجوانوں نے بھرپور مزاحمت کی۔ اس دوران قابض فوج نے شہریوں کو منتشر کرنے کے لیے ان پر براہ راست گولیاں چلائیںاور آنسوگیس کی بے دریغ شیلنگ کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں