لاہور (جسارت نیوز)قومی فٹ بال چیلنج کپ لاہور میں گزشتہ روزکھیلے گئے میچوں کے نتائج کے مطابق نیشنل بینک ، ایچ ای سی نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ، آرمی نے پولیس کو شکست دی ، فالکن کمپنی نے کراچی یونائیٹڈ کو ہرایا۔نیشنل بینک نے ہما ایف سی کو 3-0سے شکست دی، کراچی یونائیٹڈ کو فالکن کمپنی سے 2-1سے میدان بدر کیا۔

