کراچی: اینٹی کریشن اسٹیبلشمنٹ ایسٹ کراچی کا جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ VII شھباز احمد شیخ کی موجودگی میں تعلقہ ایجوکیشن افسر جمشید ٹاؤن ایسٹ کے دفتر پر چھاپہ، تعلقہ ایجوکیشن افسر جمشید ٹاؤن ایسٹ زون ذاکر برگڑی کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کرلیا۔
اینٹی کرپشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تعلقہ ایجوکیشن افسر جمشید ٹاؤن ذاکر برگڑی نے آفیس اسسٹنٹ اظھر بھٹو سے 30 ہزار روپے رشوت طلب کی تھی، آفس اسسٹنٹ اظھر بھٹو نے محکمہ اینٹی کریشن اسٹیبلشمنٹ ایسٹ زون کو شکایت درج کرائی تھی کے میں بیمار ھوں میں نے اپنا تبادلہ جمشید ٹاؤن ایسٹ زون سے گھر کے نزدیک تعلقہ ایجوکیشن افسر گڈاپ ٹاؤن ضلع ملیر کروایا تھا، انھوں نے کہا کے میرا تبادلہ ھونے کے باوجود تعلقہ ایجوکیشن افسر جمشید ٹاؤن ذاکر برگڑی مجھ سے رلیونگ آڈر کے 30 ہزار روپے رشوت مانگ رہا ہے، 10 پہلے وصول کئے تھے اور بقایہ 20 ھزار روپے بطور رشوت آج طلب کررھا تھا۔
انھوں نے کہا کے میں ایک غریب بیمار ملازم ھوں میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں، اس لئے میں 30 ھزار روپے بطور رشوت ادا نہیں کرسکتا، آفس اسسٹنٹ اظھر بھٹو کی درخواست پر محکمہ اینٹی کریشن اسٹیبلشمنٹ ایسٹ زون کراچی کے سرکل افسر عبدالحق قریشی اے ایس آئی عبدالسمیع راھجو اور ان کی کی ٹیم نے ٹی ای او جمشید ٹاؤن ایسٹ کی آفیس میں مجسٹریٹ ایسٹ VII شھباز احمد شیخ کی موجودگی میں چھاپہ مارا تو پہلے سے نوٹ کئے ھوئے 20 ہزار روپے ملزم تعلقہ ایجوکیشن افسر جمشید ٹاؤن ذاکر برگڑی کی جیب سے برآمد ہونے پر اینٹی کریشن ایسٹ کی ٹیم نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ملزم ذاکر برگڑی کی کاغذی کارروائی کرنے کے بعد ملزم کا اسپیشل کورٹ اینٹی کریشن سے ریمانڈ حاصل کیا جائے گا ، اس سلسلے میں مدعی اظہر بھٹو نے بتایا کے ملزم خود کو صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کا پی اے کہلاتا ھے اور صوبائی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کے بھائی فرحان غنی کا خاص آدمی کہے کر بلیک میل کرتا ھے۔
انھوں نے کہا کے ملزم ذاکر برگڑی سابقہ ڈی ای او ایسٹ انیسہ بگھیو سے ملکر صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کے حلقے کے سمیت درجنوں گورنمنٹ اسکولوں میں موجود دکانیں، ٹک شاپس، کینٹن وغیرہ بیچیں تھی جن کی سابقہ ڈی ای او ایسٹ انیسہ بگھیو ، ذاکر برگڑی و دیگر کے خلاف انکوائری چل رہی ہے۔

