English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی: 5 بھارتی دہشتگرد گرفتار

لاہور: کائونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے صوبائی دارلحکومت لاہور میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 5 بھارتی دہشگردوں کو گرفتار کرلیا.

تفصیلات کے مطابق کائونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی معاونت سے لاہور پہنچائے جانیوالے 5 دہشتگردوں کو شاہدرہ سے گرفتار کرلیا.

یہ بھی پڑھیں: سی ٹی ڈی تھانے پر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، حملہ آور ہلاک

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان نے سول سیکریٹریٹ اوردیگرحساس مقامات کونشانہ بنانا تھا، ملزمان کے موبائل فونزسے حساس عمارتوں کی تصاویر برآمد ہونے کے ساتھ ساتھ بھاری مقدار میں بارودی مواد، اسلحہ، گولیاں، بھارتی کرنسی برآمد ہوئیں جبکہ تمام ملزمان کا تعلق افغانستان سے ہے.

ابتدائی تحقیقات کے مطابق دہشتگرد دو ماہ پہلے افغانستان سے آئے تھے بھاری خفیہ ایجنسی را کے آفیسر نے جلال آباد میں دہشتگردوں کو فنڈز فراہم کیے، دہشت گردوں کی شناخت ثمرقند،عبدالرحمان ،وزیرگل،عصمت اللہ،عمران کے نام سے ہوئی.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے