English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اپوزیشن کو استعفوں پر شرمندگی کے سوا کچھ نہیں ملے گا، شبلی فراز

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائےاطلاعات ونشریات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ  اپوزیشن کو استعفوں پر شرمندگی کے سوا کچھ نہیں ملے گا، ان کی سیاست ختم ہونےجارہی ہے یہ اپنےہاتھوں سےسیاسی مستقبل کاگلا گھونٹ رہےہیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے  شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن نے بوکھلاہٹ میں بغیرکسی مشاورت اورحکمت عملی کےاستعفوں کااعلان کیا، اب پچھتا رہے ہیں، یہ باربارموقف تبدیل کر کے بلیک میلنگ کررہے ہیں، ہم کسی کے دباؤ میں نہیں آئیں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا ایمان پیساہےاوراس کےحصول کیلئے یہ کچھ بھی کرسکتے ہیں،عوام ان کےماضی سےباخبرہیں،اقتدارکی کشش میں یہ اتنےاندھےہوچکےان کوعوام کوکوئی پرواہ نہیں،یہ خودغرض لوگ ہیں انھوں نےعوام کی صحت کوخطرےمیں ڈالاہے۔

شبلی فراز نے ن لیگ پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ جن لوگوں نےبھٹوکی پھانسی پرخوشیاں منائیں آج وہ ساتھ بیٹھےہیں، آصف زرداری کومسٹرٹین پرسنٹ کاخطاب دینے والوں نے  بینظیراوران کےبچوں کوجیلوں کےباہرتھڑوں پربٹھایا، بلاول بھٹو اپنے مفاد کے لیے بے نظیر بھٹو کے ساتھ برا سلوک کرنے والوں میں شامل ہوگئے ہیں۔

وفاقی وزیر برائے اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ یہ ان نوسربازوں کی دوسری نسل ہےجو ملک کولوٹ کرچلےگئے،خودغرضی اورنفرت پرمبنی تقاریرمیں مریم نواززہراگلتی ہیں، گذشتہ حکومتوں نےملک کوسوائےقرضوں میں ڈبونےکےکچھ نہیں کیا،اس وقت چلنےوالےسب سےبڑے ناٹک کےمرکزی اداکارنوازشریف ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے