لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ جعلی حکومت اورمہنگائی کوگھر بھیجنے کا وقت آگیا، یہ حکومت جلد انجام کو پہنچے گی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان پی ڈی ایم سے ہاتھ جوڑ کر این آر او مانگ رہے ہیں، (ن) لیگ نے باقاعدہ استعفوں کیلئے کسی کو نہیں کہا لیکن ابھی سے استعفوں کے انبارلگ گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ ڈی جے بٹ پی ٹی آئی جلسوں میں خدمات دیتے رہے، ڈی جے بٹ کی گرفتاری اور تشدد کی مذمت کرتے ہیں،عمران خان کا مقابلہ نواز شریف نہیں، ڈی جے بٹ سے ہے، نواز شریف کا مقابلہ وزیر اعظم سےنہیں بلکہ لانیوالوں سے ہے۔

