امریکا میں غذا اور ادویات کے نگراں ادارے (ایف ڈی اے) نےفائزراوربائیواین ٹیک کی ویکسین کی ہنگامی منظوری ےد ی۔
امریکی میڈیا کے مطابق (ایف ڈی اے) کے خصوصی پینل نے طویل مشاورت کے بعد فائزراوربائیواین ٹیک کی ویکسین کی ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی ہے البتہ حتمی منظوری ایف ڈی اے آئندہ کچھ دنوں میں دے گی۔
پینل نے امریکی دوا ساز کمپنی فائزر اور جرمن کمپنی بائیو اینڈ ٹیک کی کرونا ویکسین کے استعمال اور اس کے اثرات پر مشاورت کی۔ایف ڈی اے کے 22 رکنی پینل نے ان سوالات پر غور کیا کہ آیا ویکسین سے متعلق تمام سائنسی شواہد موجود ہیں؟ اس کے استعمال کے کیا فوائد اور کیا خطرات ہو سکتے ہیں۔
وبائی امراض کے امریکی ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے مشاورتی کمیٹی سے فائزرویکسین کی تجویزکواہم قرار دیا ہے۔ امریکا کے نو منتخب صدر جوبائیڈن نے ماہر وبائی امراض ڈاکٹرانتھونی فاؤچی کو طبی امور سے متعلق مشیر بننے کی پیشکش کر رکھی ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم کینیڈا نے بھی کورونا ویکسین کا استعمال اگلے ہفتے سے شروع کرنےکاعندیہ دے دیا ہے جب کہ برطانوی ہیلتھ سیکریٹری کا نوجوانوں کے کورونا ٹیسٹ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
جنیوا میں ایک ماہ کے لاک ڈاؤن کے بعد ریسٹورنٹس کھول دیے گئے ہیں۔ کیسز بڑھنے پر فرانس حکومت کا لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ موخر کر دیا ہے۔ فرانس میں نئے سال پر بڑی پارٹیوں پر بھی پابندی ہوگی۔
ادھر جاپان میں مسلسل دوسرے روزکورونا کے تقریباً 3 ہزاررکارڈ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

