English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسرائیل نواز کمپنی کیخلاف کئی ممالک میں احتجاج

ویانا/ اوساکا: یہودی آبادکاری کو فروغ دینے پر کھیلوں کے لباس بنانے والی بین الاقوامی کمپنی پوما کے شورومز پر احتجاجی مظاہرہ کیا جارہا ہے

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) کھیلوں کے ملبوسات تیار کرنے والی بین الاقوامی کمپنی پوما کی جانب سے فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں صہیونی اداروں میں سرمایہ کاری پر دنیا بھر میں احتجاج زور پکڑنے لگا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق پوما دنیا کی واحد کمپنی ہے ،جو اسرائیل کی فٹ بال ٹیم کی شراکت دار ہے۔ اس سلسلے میں ’بائیکاٹ پوما‘مہم شروع کی گئی ہے،جس کے تحت عالمی سطح پر کھیلوں کا لباس تیار کرنے والی کمپنی کے گھیراؤ کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ آئرلینڈ، برازیل، برطانیہ، جاپان، آسٹریا اور دیگر ممالک میں تحریک کے شرکا کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے فلسطینیوں کے حقوق اور ان کی اراضی پر قبضہ کررکھا ، پوما نے صہیونی حکومت کی معاونت کرکے ظالمانہ کارروائیوں میں معاونت کی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی بھی کی ہے۔ دوسری جانب فلسطینی مرکز اسیران نے تازہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ صہیونی زندانوں میں قید فلسطینی ارکان پارلیمان کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔ صہیونی فوج نے بدھ کے روز غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم میں زعترہ کے مقام پر چھاپے کے دوران فلسطینی پارلیمان کے منتخب رکن خالد ابراہیم طافش کو حراست میں لیا، جس کے بعد اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی اسیران کی تعداد میں 9 ہوگئی ہے۔ خالد طافش 8 سال صہیونی زندانوں میں قید کاٹ چکے ہیں۔ ادھر شمالی شہر الخلیل میں مسلح صہیونی قاتل گروہ نے ایک اور فلسطینی بچے کو بے دردی کے ساتھ شہید کر دیا۔ 16 سالہ احمد ابو راس کو عیلوط کے مقام پر چاقو کے وار کر کے شہید کر دیا۔ احمد ابو راس کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ابو راس کو شدید زخمی حالت میں الناصرہ شہر کے ایک اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ اس کا جسم چاقو کے وار سے چھلنی ہوچکا تھا۔ ڈاکٹر اس کی زندگی بچانے میں ناکام رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے