برطانیہ کے بعد امریکہ میں کورونا ویکسین فائزر کی ایمرجنسی استعمال کی منظوری دے دی گئی.
غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا میں فائزر ویکسین کے ایمرجنسی استعمال کی منظوری دے دی گئی اور کورونا ویکسین کی منظوری امریکی ادویات کو ریگولیٹ کرنے والی اتھارٹی نے دی.
یاد رہے کہ فائزرویکسین کے استعمال کی سب سے پہلے منظوری برطانیہ نے دی تھی اور برطانیہ میں ویکسین کی پہلی خوراک مریضوں اور عمر رسیدہ افراد کو دی جا چکی ہے.
امریکی صدر کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین کی پہلی خوراک اگلے 24 گھنٹے سے کم وقت میں دی جائے گی.
دوسری جانب امریکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس کے چیف مارک میڈوز نے فائزر ویکسین کے استعمال کی منظوری کیلئے ایف ڈی اے چیف کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ایف ڈی اے چیف آج فائزر ویکسین کے استعمال کی منظوری دیں یا پھراستعفا دیں.
جس پر ایف ڈی اے چیف اسٹیفن ہان نے اپنے ردعمل میں اخباری رپورٹس کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وائٹ ہاؤس چیف آف اسٹاف سے ٹیلی فونک گفتگو کوغلط انداز میں پیش کیا جارہا ہے.

