English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکی سینیٹ نے 740 ارب ڈالر کا فوجی بجٹ منظور کرلیا

امریکی سینیٹ نے 740 ارب ڈالر سے زائد مالیت کا فوجی بجٹ منظور کرلیا جبکہ افغانستان میں فوجی تعداد کو کم کرنے کے عمل کو ملتوی کردیا ہے.

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی سینیٹ نے 740 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے فوجی بجٹ کی منظوری دے دی، امریکی سینیٹ نے بل 13 کے مقابلے میں 84 ووٹوں سے منظور کیا جسے ویٹو نہیں کیا جاسکے گا.

امریکی سینیٹ میں منظور کیے گئے دفاعی بل میں افغانستان، جرمنی، جنوبی کوریا میں فوج کی تعداد کم کرنے کا منصوبہ عارضی طور پر روک دیا گیا جبکہ دفاعی بل میں چین اور روس کے خلاف نئی حکمت عملی کیلئے بھی رقم رکھی گئی ہے.

میڈیا رپورٹس کے مطابق دفاعی بل میں فوجیوں کی تنخواہ 3 فیصد بڑھائی گئی ہے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے