English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان کسٹمز کی کارروائیاں ، 3کروڑ روپے کی بھارتی اشیا برآمد

کراچی : پاکستان کسٹمزنے کراچی کے قریب خفیہ اطلاع پر کارروائیاں کرتے ہوئے بھارت سے اسمگل ہونے والی مختلف اشیاء قبضے میں لے لیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کسمٹز نے او موچکو  پوسٹ پر بس کی تلاشی لی، جس کے خفیہ خانوں سے بھارت سے اسمگل شدہ کپڑا، گٹکا،سپاری اور ممنوعہ ادویات  برآمد ہوئیں۔

جبکہ دوسری کارروائی سپر ہائی وے پر ایک اور بس کی تلاشی لیتے ہوئے کی، جس میں سے تمباکوسمیت کیمیکلز  اور دیگر اشیاء برآمد ہوئیں، جس کو قبضے میں لینے کے بعد قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ دونوں بڑی کارروائیوں میں پکڑی جانے والی اشیاء کی مالیت 3کروڑ روپے سے زائد کی ہے ۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر انسداد منشیات بریگیڈیئر ریٹائرڈ اعجاز شاہ نے کہا  تھا کہ جہاں سے منشیات ملے گی، وہاں کے ایس ایچ او کیخلاف بھی مقدمہ ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے