English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکا: پولیس گردی کے خلاف احتجاج کی نئی لہر

کولمبس: امریکی پولیس کے ہاتھوں سیاہ فاموں کی ہلاکت کے خلاف احتجاج کی نئی لہر میں شہری ریلی نکال رہے ہیں

اوکلاہوما سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست پنسلوانیا میں پولیس کے ہاتھوں ایک اور سیاہ فام کی ہلاکت پر ہنگامے پھوٹ پڑے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت اوکلاہوما سٹی میں پیش آنے والے واقعے میں پولیس افسران نے سیاہ فام شخص کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ اس سلسلے میں پولیس ترجمان نے اپنے بیان میں ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق کی، تاہم مقتول کی شناخت اور فائرنگ میں ملوث اہل کاروں کے نام ظاہر نہیں کیے۔ بیان میں بتایاگیا کہ دوپہر کے وقت اطلاع ملی کہ خریداری کے مرکز کے سامنے ایک شخص نے شہریوں کو پریشان کررکھا ہے۔ پولیس وہاں پہنچی تو مقتول ہاتھ میں چاقو لیے اہل کاروں کی جانب بڑھنے لگا۔ پولیس نے پہلے تو اسے رکنے کی تنبیہ کی اور باز نہ آنے پر گولی چلادی۔ دوسری جانب ریاست اوہائیو کے شہر کولمبس میں چند روز قبل کیسی گڈسن نامی سیاہ فام کی ہلاکت پر ہزاروں شہری سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین نے پولیس کے ہاتھوں قتل کی تحقیقات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے