ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فرانس میں پولیس اصلاحات کیخلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر آ گئے

پیرس (صباح نیوز)فرانس میں پولیس اصلاحات کے قانون کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فرانس کے درالحکومت پیرس میں ایک بار پھر ہزاروں افراد سڑکوں پر آ گئے اور پولیس اصلاحات کے قانون میں تبدیلی پر حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔مظاہرین نے حکومت سے مجوزہ قانون منظور نہ کرنے کا مطالبہ کیا جبکہ مظاہرین نے احتجاج کے دوران سرکاری املاک کو بھی نقصان پہنچایا۔پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے واٹر اسپرے کا استعمال کیا۔واضح رہے کہ فرانسیسی شہری گزشتہ 2 ہفتے سے اس متنازع قانون کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ مجوزہ قانون کے تحت پولیس افسران کی تصاویر منظرعام پر لانا جرم تصور ہو گا۔اقوام متحدہ کے آزاد ماہرین پر مشتمل گروپ نے 2 ہفتے قبل اپنی ایک رپورٹ میں فرانس پر زوردیا تھا کہ وہ اپنے اس مجوزہ متنازع سیکورٹی قانون پر نظرثانی کرے کیونکہ یہ قانون عالمی انسانی حقوق سے کوئی مطابقت نہیں رکھتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں