English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت کو اپوزیشن کو راستہ دینا چاہیے، فواد چوہدری

وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت کو بہرحال اپوزیشن کو مذاکرات کیلیے راستہ دینا چاہیے.

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ گزشتہ روز کے جلسے کی ناکامی کے بعد اپوزیشن کا بیانیہ عملاً اپنی موت مر گیا ہے.

انہوں نے کہا کہ اگر مینار پاکستان گراؤنڈ میں پانی ہوتا تو اچکزئی جیسے لوگوں کو چلو بھر پانی میسر ہوتا، یہ علیحدہ بات ہے کہ ڈھٹائی  کی وجہ سے نہ ڈوبتے.

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو بہرحال اپوزیشن کو راستہ دینا چاہیے اور مذاکرات کا آغاز ہونا چاہیے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے