ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی فوج کے محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں سے کشمیری سخت پریشان

سرینگر(اے پی پی) مقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ کے علاقوں پوشانہ اور ڈوگران میں بھارتی فورسز کا محاصرہ اور گھر گھر تلاشی کی کارروائی، بے گناہ شہریوں کو ہراساں کیا جارہا ہے، بلا سبب تلاشی سے شہری پریشان ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرکاری عہدیداروں کا کہنا ہے کہ مشتبہ افراد کی نقل و حرکت کی اطلاعات تلاشی شروع کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں بڈگام میں کچھ دن قبل دہلی پولیس کے خصوصی سیل کی طرف سے گرفتارکیے گئے 3 کشمیری نوجوانوں کے اہلخانہ نے گزشتہ روز بی جے پی کی ایک ریلی کے دوران احتجاجی مظاہرہ کیا اورقابض حکام سے اپنے بے گناہ بیٹوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے بی جے پی رہنمائوں کے سامنے کہاکہ ہمارے بچے بے قصور ہیں، اعلی حکام اس معاملے میں مداخلت کریں اور انہیں رہا کیا جائے، دہلی پولیس تینوں نوجوانوں کے ریکارڈ کی پولیس اور دیگر سرکاری اداروں کے ذریعے توثیق کرا سکتی ہے۔ دوسری جانب ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبے میں نامعلوم افراد نے بس اسٹینڈ کے قریب بھارتی پولیس چوکی پر دستی بم سے حملہ کردیا جس سے 2 عام شہری زخمی ہوگئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں