English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آرمی چیف  کی امریکی نمائندہ خصوصی زلمےخلیل زاد نے ملاقات

القمر

راولپنڈی :  چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمےخلیل زاد نے ملاقات کی،خطےکی سیکیورٹی صورتحال اور افغان امن عمل پر گفتگو کی گئی۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق زلمے خلیل نے خطےمیں امن کےمشترکہ مقصدکیلئےپاکستانی کردارکوسراہا، اس موقع پر ریزولوٹ سپورٹ مشن کے کمانڈر آسٹن ملر بھی موجود تھے۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان خطےمیں قیام امن کیلئےکردار ادا کرتا رہےگا، افغانستان میں امن واستحکام کیلئےمشن کاکردارقابل تحسین ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے