لاہور: پاکستان ڈیموکرٹیک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ حکومت 31 جنوری تک مستعفی ہوجائے، اگرحکومت مستعفی نہ ہوئی تو یکم فروری کولانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کردیا جائیگا۔
پی ڈی ایم کا اجلاس ختم ہونے کے بعد مولانا فضل الرحمن نے اپوزیشن لیڈرز کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 31 دسمبر تک ارکان قومی و صوبائی اسمبلی استعفے اپنی جماعت کے قائدین کو دےدینگے، اسٹیئرنگ کمیٹی کےعہدیداراپنےاپنےصوبہ میں میزبان کمیٹی کے سربراہ ہونگے، اسٹیئرنگ کمیٹی نےصوبوں کو لانگ مارچ کیلئےجوشیڈول دیےہیں وہ برقرار رہیں گے۔
فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ استعفی اوراسمبلی تحلیل کے اعلان کے بعد کوئی تجویز آئے تو پی ڈی ایم فیصلہ کرے گی، سیاسی جماعتیں اپنا اپنا منشور رکھتی ہیں اور اسی بنیاد پر انتخاب لڑتی ہیں۔

