ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا میں انتخابی نتائج کی توثیق  کے لیے الیکٹورل کالج کی رائے شماری

 

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں الیکٹورل کالج کے 538 ارکان صدارتی انتخابات کے نتائج کی توثیق کے لیے جمع ہوگئے۔ غیر حتمی نتائج کے مطابق ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن کو 306 الیکٹورل ووٹ جب کہ ری پبلکن امیدوار ٹرمپ کو 232 الیکٹورل ووٹ ملے ہیں۔ 6جنوری کو کانگریس میں الیکٹورل کالج کے ووٹوں کی گنتی کے حتمی نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ دوسری جانب صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ الیکشن میں وہی کامیاب ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم آگے بڑھتے رہیں گے کیوں کہ مقامی سطح پر دھاندلی کے خلاف کیس زیر التوا ہیں۔ ری پبلکنز پینسلوانیا، مشی گن اور جارجیا میں بھاری اکثریت سے جیت چکے ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں