English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکا: کورونا ویکسین لگانے کا عمل شروع ملک بھر میں ترسیل بھی تیزی سے جاری

 

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی حکومت نے کورونا وائرس کی ویکسین ملک بھر میں پہنچانے کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات شروع کردیے۔ جرمن کمپنی بایو این ٹیک فائزر کی تیار کردہ ویکسین کی پہلی کھیپ مشی گن میں ایک فیکٹری سے روانہ کی گئی اور پیر کے روز سے شہریوں پر اس کا استعمال شرو ع کردیا گیا۔ اس سے قبل کینیڈا اور برطانیہ نے بھی ویکسین استعمال کرنے کی منظور ی دی تھی۔ امریکا میں سب سے پہلے یہ ویکسین طبی کارکنوں کو اور نرسنگ ہوم میں معمر افراد کو لگائی جارہی ہے۔ فائزر کی ویکسین کو 3ہفتے کے وقفے سے 2 بار لگایا جائے گا۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ رواں ماہ کے آخر تک امریکا کو ڈھائی کروڑ خوراکیں فراہم کی جاسکتی ہیں، جب کہ امریکا نے 10کروڑ ویکسین کا آرڈردے رکھا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے