English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکی نے امریکہ کیخلاف جوابی کارروائی کرنے کی دھمکی دے دی

 ترکی نے روسی ایس -400 میزائل دفاع کی خریداری پر امریکی پابندیوں کو “سنگین غلطی” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی جوابی کارروائی کرسکتا ہے، بہتر ہے معاملے کو مذاکرات سے سلجھایا جائے۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق ترک وزارت خارجہ نے امریکی پابندیوں کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ وہ اس مسئلے کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کے لئے واشنگٹن سے بار بار مطالبہ کررہا ہے لیکن اگر معاملات حل نہیں ہوتے اور ضرورت پڑنے پر ترکی امریکہ کیخلاف جوابی کارروائی کرے گا۔

امریکہ نے اپنے ترکی پر حالیہ عائد کردہ پابندیوں میں اعلی دفاعی ترقیاتی ادارے ، اس کے صدر اور تین ملازمین کو نشانہ بنایا ہے۔

ترکی کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ انقرہ کی طرف سے مشترکہ ورکنگ گروپ بنانے کی پیش کش کو واشنگٹن ہر بار مسترد کرتے آیا ہے، لہٰذا یہ پابندیاں غیر منصفانہ اور ناقابل وضاحت ہیں۔

واضح رہے کہ روس کے ایس -400 فضائی دفاعی نظام کے حصول پر امریکہ نے ترکی پر پابندیاں عائد  کی ہیں۔  ایس۔400 دفاعی نظام میں جہاز شکن میزائل شامل ہیں جو چار سو کلومیٹر کے فاصلے تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کے حامل ہیں۔ 27 کلومیٹر تک کی بلندی پر پرواز کرنے والے طیاروں کو بھی یہ نشانہ بناسکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے