English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وحدت امت ہی سامراجی سازشوں کا حل ہے ، حافظ نصر اللہ

القمر

 

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) علماء مشائخ رابطہ کونسل سندھ کے کوآرڈینیٹرحافظ نصراللہ عزیز، چیئرمین سفیر امن پیرصاحبزادہ احمد عمران نقشبندی مرشدی،امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد عقیل احمد خان، نائب امیر عبدالقیوم شیخ نے مختلف علما ء مشائخ سے ملاقاتیں کیں ۔جمعیت علمائے پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر،سندھ سید ایسوسی ایشن کے صدر سیدشہاب الدین شاہ حسینی،علما ء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کے مرکزی صدرپیر غلام غوث محی الدین جانی شاہ،ڈاکٹر برہان الدین سعیدی رومی، پیر غلام مجدد سرہندی آف مٹیاری شریف کو 19دسمبر بروز ہفتہ کو منعقد ہونے والی تحفظ ختم نبوت و ناموس اہلبیتؓ و عظمت صحابہ کرام ؓکانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ۔ جنہوں نے وفد کو کانفرنس
میںشرکت کا یقین دلایا۔ کانفرنس سے امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق اورچیئرمین علماء ومشائخ رابطہ کونسل پاکستان خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ سمیت سندھ بھرکے مشائخ،علمائے کرام اورمختلف درگاہوں کے گدی نشین شرکت وخطاب کریں گے۔ علماء مشائخ رابطہ کونسل سندھ کے کوآرڈینیٹرحافظ نصراللہ عزیزنے کہا کہ جماعت اسلامی مسلمانوں کے تمام مکاتب فکر کی نمائندہ جماعت ہے،مشائخ جماعت اسلامی کے ساتھ چلنے کے لیے تیار ہیں۔ عالم اسلام اس وقت جس نازک صورتحال اورسامراجی سازشوں کا شکار ہے اس کاحل صرف وحدت امت ہے اورامت مسلمہ کے لیے محوروحدت قرآن مجید،رسول اکرم ؐ کی ذات مقدس،اہل بیت اورصحابہ کرام ہیں۔ان حالات کے تناظر میں وادی مہران میں تحفظ ختم نبوت و ناموس اہل بیت و عظمت صحابہ کانفرنس کا انعقادوقت کی ضرورت ہے۔ان شا اللہ یہ کانفرنس امن وسلامتی،اتحاد امت ویکجہتی کے فروغ کا باعث بنے گی۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے