English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کورونا کی ویکسین کی دستیابی سے جلد آگاہ کریں گے، ڈاکٹر فیصل

اسلام آباد:وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ کورونا کی ویکسین کی دستیابی سے جلد آگاہ کریں گے، پاکستان میں سرکاری سطح پر ویکسین مفت فراہم کی جائے گی۔

میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاکہ روزانہ ڈھائی سے 3 ہزار لوگ اس بیماری سے متاثر ہو رہے ہیں اور مثبت ٹیسٹ کی مثبت شرح 7 سے 8 فیصد کے درمیان ہے بلکہ کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 19 فیصد کے لگ بھگ رہی ہے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کی دوسری لہر ان علاقوں تک پہنچ چکی ہے جو پہلی لہر کے دوران وائرس سے بچ گئے تھے،ویکسین کے حصول کے لیے قومی کوشش جاری ہیں اور اس کو کامیاب بنانے  کے لیے صوبائی وزرا اور صحت کے نمائندگان کوشامل کیا ہے۔

انہوں نے مزیدکہا کہ جب کوئی ویکسین ہمارے قوانین کے مطابق رجسٹر ہوگی تو جو لوگ اس کو خریدنا چاہیں گے تو اس کو ممکن بنایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے