English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بنگلادیش: دریا میں کشتی ڈوب گئی‘ 7 افراد جاں بحق

القمر

ڈھاکا (انٹرنیشنل ڈیسک) بنگلادیش میں کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق درد ناک واقعہ دریائے میگھنا میں پیش آیا۔ مقامی حکام کا کہنا تھا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیموں کو جائے وقوع کی جانب روانہ کردیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ حادثے کا شکار ہونے والی کشتی پر 50افراد سوار تھے۔ کشتی ڈوبنے کے بعد اکثر سوار تیر کر کنارے تک آنے میں کامیاب ہو گئے۔ امدادی تنظیموں نے لاپتا افراد کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کردیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے