ایڈنبرگ (انٹرنیشنل ڈیسک) اسکاٹ لینڈ میں یونیورسٹی کی ایک محقق نے 5ہزار سالہ قدیم نادر نمونہ دریافت کرلیا۔ یہ نادر شے دستاویزات کے ایک انتہائی بڑے ذخیرے میں دبی ہوئی تھی۔ اس قدیمی تاریخی نمونے کی دریافت اسکاٹ لینڈ کی آبرڈین یونیورسٹی میں دستاویزات کے انبار کے نیچے سے ہوئی۔ اس کو ڈھونڈنے والی خاتون اسسٹنٹ کیورٹر کا نام عبیر الدانی ہے۔ یہ ایک لکڑی کا ٹکڑا ہے، جو سگار کے باکس میں رکھا ہوا تھا۔ سگار کے اس چھوٹے سے صندوق پر مصر کا جھنڈا بھی لپٹا ہوا تھا۔
