English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان شاہینز نیوزی لینڈ اے کے خلاف پہلی اننگز میں 194 رنز پر ڈھیر

وانگرائے: پاکستان شاہینز کی پوری ٹیم نیوزی لینڈ اے کے خلاف 4 روزہ میچ کی پہلی اننگز میں 194رنز پر ڈھیر ہو گئی، اظہر علی کے علاوہ کوئی بھی بلے باز نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکا۔

نیوزی لینڈ اے نے پاکستان شاہینز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان شاہینز کی جانب سے اننگز کا آغاز شان مسعود اور عابد علی نے کیا لیکن دونوں بلے باز 17 رنز پر پویلین لوٹ گئے، اس کے بعد پاکستان کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا اور سوائے اظہر علی کے کوئی بھی کھلاڑی نیوزی لینڈ اے کے بولرز کے سامنے زیادہ دیر نہ رک سکا۔

پاکستان شاہینز کی جانب سے اظہر علی نے 58رنز کی اننگز کھیلی جبکہ عماد بٹ نے 27اور کپتان روحیل نذیر نے 21رنز بنائے۔ شان مسعود8، عابد علی7، فواد عالم3، عماد بٹ13، یاسر شاہ18، سہیل خان0،محمد عباس18 اور نسیم شاہ3رنز بنا سکے۔

نیوزی لینڈ اے کی جانب سے ایڈ نوٹل نے 5 جبکہ ناتھن اسمتھ نے 3 کھلاڑیوں کو آٹ کیا، ایک ایک وکٹ میٹ ہنری اور مائیکل رپن کے حصے میں آئی۔

جواب میں نیوزی لینڈ اے نے 1وکٹ کے نقصان پر23رنز بنا لئے ہیں،محمد عباس نے 1 وکٹ حاصل کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے