English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹی 20 سیریز: پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیم کا اعلان

نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ کے لیے پاکستان نے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا.

15 رکنی ٹی 20 ٹیم میں شاداب خان کپتان،عبداللہ شفیق، حیدرعلی، سرفرازاحمد، محمدحفیظ، حارث رؤف، فہیم اشرف، افتخاراحمد، عمادوسیم، خوشدل شاہ، محمدحسنین، شاہین آفریدی، حسین طلعت، وہاب ریاض، محمد رضوان ٹیم کا حصہ ہونگے اور ٹیم کا اعلان کپتان شاداب خان نےکیا.

بابر اعظم کی غیر موجودگی میں قومی ٹیم کی کپتانی کے فرائض سنبھالتے ہوئے شاداب خان کا کہنا تھا کہ کورونا کے باعث 17 رکنی اسکواڈ ساتھ رکھنے کی اجازت ہے تاہم موسیٰ خان اورعثمان قادرکو ضرورت پڑنے پرکھیلاسکتےہیں.

شاداب خان نے کہا کہ بابراعظم کی کمی ضرورمحسوس ہوگی اور بابراعظم ہی کی طرح جارحانہ کپتانی کاعادی ہوں جبکہ پہلی بارپاکستان کی قیادت کرنا میرے لیے اعزاز ہے.

قومی ٹی 20 کے کپتان شاداب خان کا مزید کہنا تھا کہ ایڈن پارک میں کھیلنے کا تجربہ ہے،یہاں باؤنڈریزچھوٹی ہیں جبکہ تماشائیوں کی موجودگی میں دوبارہ کھیلنے کے منتظر ہیں.

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اس وقت نیوزی لینڈ میں مودود ہے جہاں قومی ٹیم نے دسمبر 2020 اور جنوری 2021 میں نیوزی لینڈ کے ساتھ 3 ٹی 20 اور 2 ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔ ٹی ٹوئنٹی میچ 18، 20 اور 22 دسمبر کو آکلینڈ، ہملٹن اور نیپیئر میں ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے