منڈی بہاء الدین: دو مسلح ڈاکو اندھا دھند فائرنگ کر کے بینک سے ایک کروڑ روپے سے زائد کی کیش چھین کر فرار، فائرنگ سے گارڈ جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق 2 مسلح ڈاکو اندھا دھند فائرنگ کر کے بینک سے ایک کروڑ روپے سے زائد کی کیش چھین کر فرار جبکہ یہ واقع اس وقت پیش آیا جب کیش بینک سے مرالہ برانچ میں منتقل کیا جا رہا تھا۔
منڈی بہاء الدین میں بینک سے ڈکیتی کی دلیرانہ واردات نے علاقہ میں شدید خوف و ہراس پھیلا دیا جبکہ نامعلوم دو مسلح ڈاکوؤں نے نیشنل بینک سے مرالہ برانچ کیلئے منتقل کی جانے والی ایک کروڑ روپے سے زائد کی کیش چھین لیا، ڈاکوؤں کی سیدھی فائرنگ سے ایک گارڈ جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق اندھا دھند فائرنگ کی زد میں آکر بینک گارڈ غلام عباس موقع پر جاں بحق ہوگیا اور دوسرا گارڈ عارف شدید زخمی ہوگیا جیسے فوری ریسکیو نے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا، جہاں اسکی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
پولیس نے علاقہ کی ناکہ بندی کر لی جبکہ شہر میں گذشتہ ایک ہفتے سے درجنوں ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے اور پولیس جرائم پیشہ عناصر کے سامنے بے بس دیکھائی دے رہی ہے۔

