اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ افغان امن عمل کی حمایت جاری رکھیں گے، افغانستان میں امن سے نہ صرف افغانستان بلکہ خطے کو فائدہ ہوگا۔
ملاعبدالغنی برادرکی سربراہی میں طالبان سیاسی کمیشن کےوفد نے وزیراعظم سےملاقات کی،جس میں افغان امن عمل میں پیشرفت سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے کہاکہ افغانستان میں امن و استحکام خطے میں معاشی بہتری لائے گا، تمام فریقین تشددمیں کمی اور جنگ بندی کے لیے کردار ادا کریں، افغان امن عمل کو نقصان پہنچانے والوں سے محتاط رہنےکی ضرورت ہے۔
عمران کا مزید کہنا تھا کہ امیدہے افغان جماعتیں انٹراافغان مذاکرات کا فائدہ اٹھائیں گی،انٹراافغان مذاکرات نےافغان قیادت کو امن اوراستحکام کاموقع فراہم کیا، ہم انٹرا افغان مذکرات کی حمایت کرتے ہیں۔

