English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بند

اسلام آباد، پنجاب ، خیبر پختونخواہ کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس  کی فراہمی  بند کردی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہمی 5روز تک بند رہے گی،سی این جی اسٹیشنز کو گیس 23دسمبر کو بحال کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے گیس کی کمی کی وجہ سے سی این جی اسٹیشنز کو گیس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ملک کے کئی شہروں میں پہلے سے گیس کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے گیس نہیں ملتی ہے۔

واضح رہے کہ حکومتی دعوؤں کہ باجود  سندھ سمیت دیگر صوبوں میں بھی گیس کی قلت کی وجہ سے عوام کو پریشانی کا سامنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے