واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی سینیٹ کے تفتیش کاروں نے انکشاف کیا ہے کہ بوئنگ کے عہدے داروں نے کمپنی کے 737 میکس طیارے کی بحالی کے لیے دوران ٹیسٹ پائلٹوں کو غلط معلومات فراہم کیں۔ تفتیش کاروں نے بوئنگ اور فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے عہدے داروں پر اہم معلومات چھپانے کی کوشش کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ جائزہ لینے کے لیے آنے والے پائلٹوں سے غلط بیانی کی گئی۔ ادھر بوئنگ کا کہنا ہے کہ معاملے کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔
