English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

روحیل اور فواد عالم کی سنچریاں، شاہینز کی پوزیشن مستحکم

القمر

آکلینڈ(جسارت نیوز) نیوزی لینڈ اے کے خلاف کپتان روحیل نذیر اور فواد عالم کی سنچریوں نے پاکستان شاہینز کی میچ میں پوزیشن مستحکم کردی۔ پاکستان شاہینز اور نیوزی لینڈ اے کے مابین 4 روزہ میچ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر کپتان روحیل نذیر اور فواد عالم کی سنچریوں نے پاکستان شاہینز کی میچ میں پوزیشن مستحکم کردی،پاکستان شاہینز کو دوسری اننگز میں 286 رنز کی سبقت حاصل، ایک وکٹ ابھی باقی ہے ،دونوں کھلاڑیوں نے 5ویں وکٹ کیلئے 215 رنز کی شراکت قائم کی ،فواد عالم 139 اور کپتان روحیل نذیر 100 رنز بناکر بناکر آئوٹ ہوئے،وانگرائے میں میچ میں پاکستان شاہینز نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 318 رنز بنالیے ،پاکستان شاہینز نے پہلی اننگز میں 194 رنز بنائے تھے ،نیوزی لینڈ اے کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 226 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔کپتان پاکستان شاہینز رورحیل نذیر نے کہاکہ پہلی 4 وکٹیں گرنے کے بعد دباؤ کا شکار تھے، دباؤ سے نکلنے کا پلان صرف لمبی پارٹنرشپ تھا۔ روحیل نذیر نے کہاکہ فواد عالم اور میں نے زیادہ دیر کریز پر کھڑے رہنے کا فیصلہ کیا، فیصلہ کرلیا تھا کہ پہلی اننگز میں جو غلطیاں کیں وہ دوسری اننگز میں نہیں دہرائیں گے۔ روحیل نذیر نے کہاکہ خود پر اعتماد تھا کہ یہاں لمبی اننگز کھیل سکتا ہوں۔اس موقع پر فواد عالم نے کہاکہ جب بھی ٹور پر آئے ہوں تو لمبی اننگز کھیلنے سے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے، روحیل نذیر کے ساتھ مل کر 200 سے زائد رنز کی شراکت ہمیں میچ میں واپس لے آئی ہے، اس پچ پر 250 سے زائد رنز کی سبقت آسان ہدف نہیں ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے