English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کورونا سے مزید 80 افراد جاں بحق،اموات کی تعداد 9,330 ہوگئی

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 57 ہزار 288 ہوگئی   9,330 مریض انتقال کرگئے اور فعال کیسز کی40  ہزار553  ہوگئی.

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں 204,103، پنجاب میں 131,428 ،بلوچستان میں 17,909، خیبرپختونخواہ 54,948، گلگت بلتستان میں 4,822، اسلام آباد میں 36,117 اور آزاد کشمیر میں 7,961 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔

ملک بھرمیں اب تک 63 لاکھ 1 ہزار 341 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 37 ہزار 206  ٹیسٹ کے دوران 2,615 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ 80 اموات ہوئیں جبکہ ملک بھرمیں اس وقت 2,365 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

سندھ میں موزی مرض سے 3,319، پنجاب 3,604، خیبرپختونخوا 1,536، اسلام آباد 389، گلگت بلتستان 99، بلوچستان 179 اورآزاد کشمیر میں 204 اموات ہوئیں جبکہ 4 لاکھ 7 ہزار 405 افراد مہلک وبا سے مکمل طور پرصحتياب ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 7 کروڑ 66 لاکھ 23  ہزار 336 افراد متاثر، 16 لاکھ 91 ہزار 852 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 5 کروڑ 37 لاکھ 50  ہزار 72 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے