English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شام: اسدی فوج اور داعش کی لڑائی میں 100 ہلاکتیں

شام: شمال مغربی صوبے ادلب میں جاری بارش نے خیمہ بستیوں کے حالات مزید خراب کردیے ہیں

دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) شام میں مختلف دیہی علاقوں میں عسکری کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اور دہشت گرد تنظیم داعش گھات لگا کر، دھماکوں اور اچانک حملوں کے ذریعے بشار حکومت کی فوج اور اس کی ہمنوا ملیشیاؤں کے خلاف کارروائیاں کررہی ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق تنظیم حلب، حما اور رقہ کے تکون میں پوری طرح پھیلی ہوئی ہے جب کہ رقہ، حمص اور دیر الزور کے دیہی علاقوں میں نسبتاً کم سرگرم ہے۔ دوسری جانب بشار الاسد کی فوج داعش کی سرگرمیوں کے خاتمے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ اس دوران بشار کی فوج کو اپنے اور روسی جنگی طیاروں کی فضائی مدد حاصل ہے۔ یہ لڑاکا طیارے روزانہ داعش کے درجنوں ٹھکانوں پر حملے کرتے ہیں۔ شام میں انسانی حقوق کے نگراں گروپ المرصد کے مطابق رواں ماہ دسمبر کے آغاز سے اب تک فریقین نے بھاری جانی نقصان اٹھایا ہے۔ اس دوران بشار کی فوج اور اس کی ہمنوا ملیشیاؤں کے 64 عناصر ہلاک ہوئے جب کہ داعش تنظیم کے 39 ارکان مارے گئے علاوہ ازیںدونوں جانب سے زخمی ہونے والوں کی تعداد درجنوں میں ہے جن میں بعض کی حالت تشویش ناک ہے، جس کی وجہ سے طبی ذرائع ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کررہے ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے