English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکا میں 9 سو ارب ڈالر کا کووڈ ریلیف پیکیج

امریکی قانون سازوں میں تقریباً9 سوارب ڈالرکےکووڈ ریلیف پیکیج پراتفاق  ہوگیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق کئی ماہ کےتعطل کےبعد امریکی قانون سازوں میں اس پیکیج پراتفاق ہوا ہے، کورونا ویکسین کی تقسیم، کاروبار اور بےروزگاری سےمتعلق منصوبےشامل ہیں۔

امریکی ایوان نمائندگان اور سینیٹ میں آج اس امدادی پیکیج پرووٹنگ کا امکان ہے۔ایوانوں سے منظوری کےبعد اسے صدر ٹرمپ کی منظوری کیلئے بھیجا جائے گا۔

دوسری جانب امریکی ریاست کیلی فورنیا میں بھی کورونا وائرس کی صورتحال بدترین ہوگئی، جنوبی کیلی فورنیا میں مریضوں کی تعداد بڑھنے پرآئی سی یو میں بیڈز بھر گئے۔

طبی ماہرین کی وارننگ نظرانداز کرکے شہری بڑی تعداد میں سفر کررہے ہیں۔ امریکا میں کورونا وائرس کے مجموعی کیس ایک کروڑ 82 لاکھ،اموات 3 لاکھ 24 ہزار ہوگئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے