نئی دہلی (آن لائن) روس نے کہا ہے کہ بھارت کو ماسکو، اسلام آبادتعلقات پر تشویش میں مبتلا ہونے کی ضرورت نہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نئی دہلی میں روسی سفیر نکولے کیو داشیو نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوے کہا کہ بھارت کو پورے خلوص سے یہ باور کرانا چاہتے ہیں کہ اس کو روس پاکستان تعلقات کے فروغ پر تشویش میں مبتلا ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ روس دوسرے ممالک کی حساسیت کا پوری طرح احترام کرتا ہے‘ روس بھارت اور چین کا با اعتماد اتحادی ہے اور دونوںکے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرنے کا خواہاں ہے‘ ماسکو افغان مذاکرات کے لیے بھی اپنا مثبت کردار جاری رکھے ہوئے ہے۔
