نیویارک(آئی این پی )قومی ائر لائن (پی آئی اے)کی ملکیت نیویارک کے تاریخی ہوٹل کو 94 سال بعد بالآخر بند کر دیا گیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ کورونا کی وجہ سے ہوٹل خسارے میں تھا۔روزویلٹ ہوٹل انتظامیہ نے نیویارک کے حکام کو ہوٹل کی بندش سے آگاہ کر دیا ہے۔ کورونا کی وبا پھیلنے کے بعد ہوٹل خسارے میں چل رہا تھا۔ ہوٹل بند ہونے سے چار سو اکتیس افراد نوکریوں سے محروم ہو گئے ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق ہوٹل کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کرنے کا اعلان رواں سال مارچ میں ہوا تھا۔
